Udaas Sham Kisi Khwab Mein
Qateel Shifai
2:46جب محبت کی تجھے معصومیت مل جائے گی جب محبت کی تجھے معصومیت مل جائے گی جانِ جاں، تجھ کو الگ اک شخصیت مل جائے گی جب محبت کی تجھے معصومیت مل جائے گی جانِ جاں، تجھ کو الگ اک شخصیت مل جائے گی تُو مِری بانہوں کی راہوں سے کبھی مجھ تک تو آ تُو مِری بانہوں کی راہوں سے کبھی مجھ تک تو آ تجھ کو میرے جان و دل کی شہریت مل جائے گی تُو مِری بانہوں کی راہوں سے کبھی مجھ تک تو آ تجھ کو میرے جان و دل کی شہریت مل جائے گی جس پہ اپنا حق ہے لیکن جس سے ہم محروم ہیں جس پہ اپنا حق ہے لیکن جس سے ہم محروم ہیں پھر ہمیں اُس زندگی کی ملکیت مل جائے گی پھر ہمیں اُس زندگی کی ملکیت مل جائے گی تُو کبھی، واعظ، ہمارے ساتھ بھی دو گام چل تُو کبھی، واعظ، ہمارے ساتھ بھی دو گام چل یوں تجھے کھوئی ہوئی انسانیت مل جائے گی تُو کبھی، واعظ، ہمارے ساتھ بھی دو گام چل یوں تجھے کھوئی ہوئی انسانیت مل جائے گی اے رئیسِ شہر، کچھ دن ہم فقیروں میں گزار اے رئیسِ شہر، کچھ دن ہم فقیروں میں گزار تجھ کو بھی سچ بولنے کی تربیت مل جائے گی اے رئیسِ شہر، کچھ دن ہم فقیروں میں گزار تجھ کو بھی سچ بولنے کی تربیت مل جائے گی بے تکلف جھوٹ بول اور کر مسلسل رہزنی بے تکلف جھوٹ بول اور کر مسلسل رہزنی تجھ کو اک دن رہبر کی حیثیت مل جائے گی تجھ کو اک دن رہبر کی حیثیت مل جائے گی میرے ساقی، محتسب نے جام توڑا بھی تو کیا میرے ساقی، محتسب نے جام توڑا بھی تو کیا تیری آنکھوں سے مجھے وہ کیفیت مل جائے گی میرے ساقی، محتسب نے جام توڑا بھی تو کیا تیری آنکھوں سے مجھے وہ کیفیت مل جائے گی مجھ سے بہتر تجھ کو میرے حالِ دل کی ہے خبر مجھ سے بہتر تجھ کو میرے حالِ دل کی ہے خبر تُو ملا تو مجھ کو اپنی خیریت مل جائے گی مجھ سے بہتر تجھ کو میرے حالِ دل کی ہے خبر تُو ملا تو مجھ کو اپنی خیریت مل جائے گی ذکر تیرا جب کرے گا اپنے لہجے میں قتیلؔ ذکر تیرا جب کرے گا اپنے لہجے میں قتیلؔ اور تیرے حسن کو مقبولیت مل جائے گی جب محبت کی تجھے معصومیت مل جائے گی جانِ جاں، تجھ کو الگ اک شخصیت مل جائے گی