Main Banda E Aasi Hoon

Main Banda E Aasi Hoon

Syed Hassan Ullah Hussaini

Длительность: 7:19
Год: 2023
Скачать MP3

Текст песни

بے نواؤں کی نوا سنتا ہے
التجا سب کی خدا سنتا ہے
ہم کے بندے ہیں ثنا کرتے ہیں
وہ کی خالق ہے صدا سنتا ہے

میں بنداہ عاصی ہوں خطا کار ہوں مولیٰ
لیکِن تیری رحمت کا طلبگار ہوں مولیٰ

میں بنداہ عاصی ہوں خطا کار ہوں مولیٰ

وابستہ ہے اُمید میری تیرے کرم سے
تیرا ہوں فقط تیرا پرستار ہوں مولیٰ

میں بنداہ عاصی ہوں خطا کار ہوں مولیٰ

پھر تُو میرے ایماں کو توانائی عطا کر
برسوں نہیں صدیوں سے میں بیمار ہوں مولیٰ

میں بنداہ عاصی ہوں خطا کار ہوں مولیٰ

باہر کے اُجالے مُجھے کیا راہ سجھائے
اندر کے اندھیروں میں گرفتار ہوں مولیٰ

میں بنداہ عاصی ہوں خطا کار ہوں مولیٰ

جن سےمیں گزرجاؤں وہ درکھول دے مُجھ میں
خود اپنے ہی رستے کی میں دیوار ہوں مولیٰ

میں بنداہ عاصی ہوں خطا کار ہوں مولیٰ

ایک تیرا اشارہ ہو اور آسان ہو مشکل
ایک لہر اُٹھے اور میں اُس پار ہوں مولیٰ

میں بنداه عاصی ہوں خطا کار ہوں مول