Satya Pal Anand
Zia Mohyeddin
2:42گل ہوئی جاتی ہے افسردہ سلگتی ہوئی شام دھل کے نکلے گی ابھی چشمۂ مہتاب سے رات اور مشتاق نگاہوں کی سنی جائے گی اور ان ہاتھوں سے مس ہوں گے یہ ترسے ہوئے ہاتھ ان کا آنچل ہے کہ رخسار کہ پیراہن ہے کچھ تو ہے جس سے ہوئی جاتی ہے چلمن رنگیں جانے اس زلف کی موہوم گھنی چھاؤں میں؟ ٹمٹماتا ہے وہ آویزہ ابھی تک کہ نہیں؟ آج پھر حسن دل آرا کی وہی دھج ہوگی وہی خوابیدہ سی آنکھیں وہی کاجل کی لکیر رنگ رخسار پہ ہلکا سا وہ غازے کا غبار صندلی ہاتھ پہ دھندھلی سی حنا کی تحریر اپنے افکار کی اشعار کی دنیا ہے یہی جان مضموں ہے یہی شاہد معنیٰ ہے یہی آج تک سرخ و سیہ صدیوں کے سائے کے تلے آدم و حوا کی اولاد پہ کیا گزری ہے؟ موت اور زیست کی روزانہ صف آرائی میں ہم پہ کیا گزرے گی اجداد پہ کیا گزری ہے؟ ان دمکتے ہوئے شہروں کی فراواں مخلوق کیوں فقط مرنے کی حسرت میں جیا کرتی ہے یہ حسیں کھیت پھٹا پڑتا ہے جوبن جن کا! کس لیے ان میں فقط بھوک اگا کرتی ہے؟ یہ ہر اک سمت پر اسرار کڑی دیواریں جل بجھے جن میں ہزاروں کی جوانی کے چراغ یہ ہر اک گام پہ ان خوابوں کی مقتل گاہیں جن کے پرتو سے چراغاں ہیں ہزاروں کے دماغ یہ بھی ہیں ایسے کئی اور بھی مضموں ہوں گے لیکن اس شوخ کے آہستہ سے کھلتے ہوئے ہونٹ ہائے اس جسم کے کمبخت دل آویز خطوط آپ ہی کہیے کہیں ایسے بھی افسوں ہوں گے اپنا موضوع سخن ان کے سوا اور نہیں طبع شاعر کا وطن ان کے سوا اور نہیں