Raaz Dil Ka Sari Dunya

Raaz Dil Ka Sari Dunya

Naseem Begam

Альбом: Shabab
Длительность: 3:34
Год: 1972
Скачать MP3

Текст песни

راز دل کا ساری دنیا سے چھپاتے جائیے
راز دل کا ساری دنیا سے چھپاتے جائیے
پیار کرتے جائیے، دامن بچاتے جائیے
راز دل کا ساری دنیا سے چھپاتے جائیے

چال وہ چلیے زمانے میں کہ آہٹ تک نہ ہو
دل ہنسے لیکن لبوں پر مسکراہٹ تک نہ ہو

پردے پردے میں...
پردے پردے میں نئے فتنے جگاتے جائیے
راز دل کا ساری دنیا سے چھپاتے جائیے

دل کے ارمانوں کو دل میں...
دل کے ارمانوں کو دل میں بند رکھیے اِس طرح
سیپ کے آغوش میں...
سیپ کے آغوش میں رہتا ہے موتی جس طرح

کچھ نہ منہ سے بولیے، بس مسکراتے جائیے
راز دل کا ساری دنیا سے چھپاتے جائیے

آنکھ ملتے ہی نہ جانے کیوں نشہ سا چھا گیا
آنکھ ملتے ہی نہ جانے کیوں نشہ سا چھا گیا
لوگ سمجھیں گے، کسی پر آپ کا دل آ گیا

دل کسی کو دے کے بھی نظریں چراتے جائیے
راز دل کا ساری دنیا سے چھپاتے جائیے
پیار کرتے جائیے، دامن بچاتے جائیے
راز دل کا ساری دنیا سے چھپاتے جائیے